• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بگٹی قتل کیس: مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد

شائع November 26, 2013
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنس میں دو دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج بروز منگل چھبیس نومبر کی صبح سابق صدر زرداری کے خلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت، عدالت کی جانب سے نیب کو ہدایت کی کہ وہ ملزم کے وکیل کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری کے وکیل کو دو دسمبر تک ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردی جائیں تاکہ ان پر فرد جرم عائد کی جا سکے۔ تاہم نیب نے عدالت سے کاپیاں فراہم کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔

دوران سماعت، آصف زرداری کو سیکورٹی خدشات اور بیرون ملک قیام کے باعث آج کی سماعت میں پیش ہونے سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی۔

سابق صدر زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں، عدالت نے آصف زرداری کے بیرون ملک قیام کے باعث انہیں آج کی پیشی سے استثنٰی دی اور ان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے دیگر ریفرنسز کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدر کے خلاف ایس جی ایس، کوٹیکنا، پولو گراؤنڈ، اثاثہ جات اور اے آر وائی گولڈ کے ریفرنسز دوبارہ کھول دیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024