مسلم لیگ (ن) کے پاس بطور انتخابی نعرہ ماضی کی صرف ایک ہی یاد نواز شریف کا 2018ء-2013ء کا دور ہے، کیونکہ وہ گزشتہ 16 ماہ کا بوجھ اپنے سر نہیں لینا چاہتے۔
مخصوص خاندانوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف اٹھتی ہوئی آوازیں ثبوت ہیں کہ ہر گزرتے انتخابات کے ساتھ ہی حلقوں میں انتخاب لڑنے کے لیے امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔