میچوں کے نتائج اور ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ یہ ایک دلچسپ اور کامیاب ٹورنامنٹ تھا، جو ایشیا کپ کا 15واں اور ٹی20 فارمیٹ میں دوسرا ایڈیشن تھا۔
2016ء میں پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے مقابلے ٹی20 انٹرنیشنل کے فارمیٹ میں ہوئے اور یہ طے کیا گیا کہ اب یہ ٹورنامنٹ باری باری دونوں فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔