نقطہ نظر ’اے ٹی ایم‘ کے ساتھ مشین لکھنا اضافی ہے، کیونکہ M سے مراد مشین ہی ہے اب تو ایک خبر میں کیپسٹی (CAPACITY) پڑھنے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ ارے بھائی، ’گنجائش‘ لکھنے میں کیا خرابی ہے!
نقطہ نظر کیا آپ جانتے ہیں کہ ’سیلاب‘ کو سیلاب کیوں کہا جاتا ہے؟ ہم بے خبری میں ’بے فضول‘ بول جاتے ہیں۔ یاد رکھنا چاہیے کہ ’بے‘ کے اضافے سے اس کا معنیٰ الٹ ہوجائے گا یعنی قیمتی، گراں بہا اور اہم۔
نقطہ نظر جِرگہ لکھنے اور پڑھنے والے خبردار ہوجائیں، یہ اصل میں جَرگہ ہوتا ہے 23 جون کے ایک اخبار میں بہت جسیم اور قدیم کالم نگار نے ’ڈکار‘ کو مذکر لکھا ہے۔ ان کی ’ڈکار‘ یقیناً مذکر ہوگی۔ ویسے ڈکار مونث ہے۔
نقطہ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شہری ہوا بازی لکھنے اور کہنے میں کیا قباحت ہے؟ ایک ٹی وی اینکر بتا رہے تھے کہ یہ پرانی کہاوت ہے ’جس کا کام اسی کو سانجھے‘۔ یہ کہاوت تو ہے لیکن اس میں ’سانجھے‘ نہیں ’ساجے‘ ہے
نقطہ نظر ’قوس و قزح‘ کے رنگ میں ’و‘ اضافی ہے، اصل میں یہ ’قوس قُزح‘ کے رنگ ہے 30 مئی کے ایک اخبار میں رنگین تصویر کا عنوان (کیپشن) ہے ’’ٹوکیو...
نقطہ نظر ٹڈی دِل لکھنے اور کہنے والے اپنی غلطی ٹھیک کرلیں، یہ دِل نہیں دَل ہے ’دَل‘ ہندی کا لفظ ہے اور اس کے اور بھی کئی معانی ہیں مثلاً جسامت، مٹائی، جیسے شیشے کا دَل، پھوڑے کا دَل۔
نقطہ نظر یہ ’تار‘ ہوتی نہیں، ہوتے ہیں، یہ مؤنث نہیں مذکر ہیں ایک ’بے تار برقی‘ بھی ہوتا ہے جو وائرلیس کا بہت اچھا ترجمہ ہے مگر رائج نہیں ہوا۔ بہرحال، تار مذکر ہی ہے اسے مونث لکھنا اور کہنا صحیح نہیں۔
نقطہ نظر فوج کُشی خطرناک ہے، کروانی ہے تو فوج کَشی کروائیے کچھ دن سے اخبارات میں ’کنارہ‘ کا املا ’کنارا‘ پڑھنے میں آرہا ہے۔ چاق و چوبند، السلام وعلیکم وغیرہ تو عام غلطیاں ہیں۔
نقطہ نظر ’بیڑا اٹھا لیجیے‘ کیونکہ ’بے ڑا‘ اٹھانا ممکن نہیں بیڑا (بے ڑا) جہازوں کا ہوتا ہے، انگریزی میں فلیٹ کہہ لیجیے۔ جہازوں کا بیڑا تو پوری بحری فوج بھی ملکر سر پر نہیں اٹھاسکتی
نقطہ نظر ہر ملک کا اپنا الگ بینگن اور اس کا الگ نام بعض غلط العوام الفاظ اردو میں اس طرح جم کر بیٹھ گئے ہیں کہ صحیح ہونے ہی میں نہیں آرہے، انہی میں سے ایک لفظ ’اژدہام‘ ہے۔
نقطہ نظر سٹی اسکین لکھنے والے جان لیں کہ یہ سٹی نہیں سی۔ ٹی اسکین ہے ہم نے کئی لوگوں سے پوچھا کہ یہ SOP کیا ہے؟ اور ظاہر ہے صحافی بھائیوں ہی سے پوچھا۔ اکثر ہماری طرح لاعلم نکلے۔
نقطہ نظر اگر ایک ہے تو ’جرثومہ‘ لکھا اور کہا جائے، ’ایک جراثیم’ ٹھیک نہیں! شیمپو خالص دیسی چیز ہے۔ ہندی لفظ ’چانپو‘ کو انگریزوں نے ہیٹ پہناکر (SHAMPOO)بنالیا۔ دراصل چانپو فعل امر ہے یعنی مالش کرو
نقطہ نظر اگر میں کہوں کہ یہ تبصَرہ نہیں تبصِرہ ہوتا ہے تو؟ جب ’منافع خوری‘ کہا جائے تو اس میں ناجائز کا پہلو شامل ہوجاتا ہے، چنانچہ ’ناجائز‘ کا سابقہ لگانے کی ضرورت نہیں۔
نقطہ نظر لفظ ’قرنطینہ‘ کہاں سے آیا؟ ابتدا میں قرنطینہ کی مدت 40 دن ہوتی تھی۔ اب یہ مدت بیماری کی نوعیت پر منحصر ہے۔
نقطہ نظر ’یہ اخبار بہت اچھا ہے، الماری میں لگانے کے کام آتا ہے‘ گلوری کو بیڑا (بی ڑا) بھی کہتے ہیں جو محاورے میں اٹھایا جاتا ہے۔ لوگ اس کی جگہ بیڑا (بے ڑا) اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
نقطہ نظر سَیر، سیر اور سِیر کا فرق جان کر جئیں! ’کوہِ طور‘ غالب نے استعمال کیا ہے اس لیے کیا کہا جائے، ورنہ ’طور‘ کا مطلب ہی کوہ یا پہاڑ ہے۔
نقطہ نظر پول لڑکی ہے یا لڑکا؟ یہ کھلتی ہے یا کھلتا؟ عربوں میں ایک عام نام عیاش ہےیعنی لمبی زندگی والا ہے مگر اردو میں عیاش کواچھا نہیں سمجھا جاتا اس لیےنام رکھنےکا کیا سوال
نقطہ نظر کہا جاتا ہے چین کی چیزیں پائیدار نہیں ہوتیں؟ کیا کورونا کا معاملہ بھی یہی ہے؟ مذکر، مونث میں گڑبڑ بڑھتی جارہی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کےمیزبان کورونا وائرس کی علامات بتارہےتھے ناک بہتا ہے، درد ہوتی ہے
نقطہ نظر آپ ’خواجہ سرا‘ کا مطلب جانتے ہیں؟ اس اصطلاح کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ ایک بڑے اخبار کی سرخی ہے ’تبدیلی کا آغاز اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے‘۔ یعنی ’آغاز‘ اور ’شروع‘ شاید ہم معنیٰ نہیں۔
نقطہ نظر بنگالی اور مسئلہ ’ج‘ ’ز‘ یا ’ظ‘ کا! بعد میں پوچھا گیا یہ کیسےہوا؟ تو ہنس کر کہنے لگے ’میں نے اپنا نام ’ذلیل‘ لکھ کردیا تھا، حسبِ معمول ’ذ‘ کو ’ج‘ کردیا گیا‘
Abbas Nasir آخر پاکستان ایسا میزائل سسٹم کیوں بنانا چاہے گا جس سے وہ سپرپاور امریکا کو نشانہ بنا سکے؟ عباس ناصر