نقطہ نظر غلطی کرنے سے بہتر ہے کہ ’علاوہ‘ اور ’سوا‘ کا فرق جان لیا جائے ممکن ہےکہ چودھری نثار کی طرح 15، 20 سال بعد کچھ اورلوگ بھی تصحیح کرلیں، اور عدالت کو معزَز کہنے والے اسے معزِز کہنے لگیں
نقطہ نظر جنگل میں صرف ’منگل‘ ہی کیوں؟ بدھ، جمعرات یا جمعہ کیوں نہیں؟ اس طرف بارہا توجہ دلائی گئی ہے کہ مذبح میں خانہ موجود ہے۔ اگر خانہ لکھنا ناگزیر ہے تو ’ذبح خانہ‘ لکھ کر تسلی کرلی جائے۔
نقطہ نظر وزیر صاحبہ ’رنجیدہ اور گرویدہ‘ ٹھیک نہیں، ’رنجیدہ اور دل گرفتہ‘ بہتر ہے ٹی وی چینلز پر ایک تلفظ عام ہے ’عدمے برداشت، عدمے تحمل‘ وغیرہ۔ یہاں عدم کے ’م‘ کے نیچے وہ زیر نہیں ہے جو اسے ’مے‘ بنا دے
نقطہ نظر کیا بھارتی عدالت ’تعویذ‘ اور ’آیت‘ کا ہندی ترجمہ کروا سکتی ہے؟ جواہر لعل کو جواہر لال لکھا جاتا ہے۔ چلیے لعل کو ’لال‘ کردیا لیکن جواہر کا بھی کچھ کریں۔ عدالت پنڈت جی کا نام بھی بدلے۔
نقطہ نظر یہ ’طوائف‘ اور ’طوائف الملوکی‘ کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ کٹّے کی مؤنث کٹّی ہے جو کام کی ہوتی ہے کہ بڑی ہوکر بھینس بن جاتی اور دودھ دیتی ہےمگر کٹّا صرف کاٹ کر کھانےکے کام آتا ہے
نقطہ نظر اگر آپ ’کڑھائی‘ کی جگہ ’کڑاہی‘ بنائیں تو زیادہ مزہ آئے گا! عربی کےالفاظ میں ہمزہ آخرمیں آتا ہے جیسے دعاء، سماء۔ تاہم عربی الفاظ جب اردو میں آئیں تو ان میں ہمزہ لگانا ضروری نہیں
نقطہ نظر یہ ’سیاق‘ کیا ہے اور ’سباق‘ کا مطلب کیا ہے؟ یقین ہےکہ جو سیاستدان ’سیاق وسباق سے ہٹ کر‘ کا نعرہ لگاتےہیں ان میں سےاکثر کو معلوم نہیں ہوگا کہ سیاق کیا ہےاور سباق کیا
نقطہ نظر تماشا تب لگتا ہے جب اسے ’تماشہ‘ لکھا جاتا ہے کراچی کے اخبارات میں ایک محلے کا نام ’اے بی سینا‘ چھپ رہا ہے۔ یہ دراصل ایبے سینا ہے جو افریقا کا ایک شہر ہے۔
نقطہ نظر ’واضح فرق نمایاں ہے‘ ٹھیک نہیں، یا تو واضح لکھ دو یا پھر نمایاں! عزیزم، یہ ناجائز فرائض کون سے ہوتے ہیں؟ کیا صرف ’فرائض کی بجا آوری‘ لکھنے سے کام نہیں چلتا؟ فرائض ہیں تو جائز ہی ہوں گے
نقطہ نظر لفظ ’خانہ پوری‘ اور ’دن بہ دن‘ میں کیا غلطی ہے؟ کراچی میں ایک سڑک کا نام بھی ’زیب النساء اسٹریٹ‘ ہے۔ اس پر نہ ابوالکلام آزاد نے اعتراض کیا نہ استاد فرہاد احمد فگار نے۔
نقطہ نظر لفظ ’لواطت‘ کا استعمال اس قدر بُرا کیوں سمجھا جاتا ہے؟ اردو لغات تک میں صلواتیں سنانے کا مطلب بُرا بھلا کہنا، گالیاں دینا لکھا گیا ہے اور یہ بہت عام ہوچکا ہے، اس سے بچنا چاہیے
نقطہ نظر کیا عقاب بھی کبھی 'گھبرتا' ہے؟ نائی نے بڑے وثوق سے کہا کہ یہ شعر اقبال کا نہیں ہے کیونکہ اس میں عقاب گھبرایا ہوا ہے جبکہ اقبال کا عقاب ’’گھبرتا‘‘ نہیں۔
نقطہ نظر 'پھولوں کا گلدستہ'، 'چکلہ داری' اور دیگر گزارشات گزشتہ دنوں ایک جملہ نظر سے گزرا جس میں کسی کو منصب چکلہ داری دینے کی بات تھی۔ پڑھ کر حیرت ہوئی کہ یہ بھی کوئی منصب ہے؟
نقطہ نظر اردو املا کا مسئلہ آج کل دھماکا، دھوکا، معرکہ جیسے الفاظ اخبارات میں مختلف املا سے لکھے جارہے ہیں، مثلاً دھماکہ، دھوکہ وغیرہ۔
Zahid Hussain ’آج بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہماری دہائیوں کی ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے‘ زاہد حسین