بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی آج دوپہر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے، ملاقات کے لیے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان دن 2 بجے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم پیشی پر وزیراعلیٰ گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔