بھارت چین کے ساتھ بھی سرحدی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں، جے شنکر
شائع11 جون 2024 03:52pm
نریندر مودی نے شہباز شریف، نوازشریف کے مبارکباد کے پیغامات کا جواب دیتے ہوئے ان کی امن کی پیشکش پر بھارتی شہریوں کی ’سیکیورٹی اور خوشحالی‘ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا
نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے قانون سازوں کی جانب سے نریندر مودی کو باضابطہ طور پر تیسری بار وزیراعظم نامزد کیے جانے کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو کل حکومت سازی کی دعوت دیدی، حلف برداری کی تقریب 9 جون (اتوار) کو منعقد کی جائے گی
نریندر مودی کے حکومتی اتحاد کو ملنے والی سیٹیں ایگزٹ پولز میں کی گئی پیش گوئی سے بہت کم ہے، ابتدائی گنتی میں حکومتی اتحاد تقریباً 300 اور راہول گاندھی کی کانگریس پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد 200 نشستوں پر آگے ہے۔
'مودی خود کو عظیم عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن درحقیقت اپنے ملک میں وہ ایک ہندو رہنما ہیں جو پاکستان کو 'چوڑیاں پہنا دیں گے' جیسے بیانات دیتے ہیں'۔
بھارت میں عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے دوران ریاست اترپردیش، بہار اور اڑیسا میں ہیٹ ویو کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں انتخابی عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 543 رکنی ایوان زیریں میں 350 نشستیں جیت سکتا ہے، جہاں سادہ اکثریت کیلئے 272 سیٹوں کی ضرورت ہے، اپوزیشن اتحاد کو 120 سیٹیں ملنے کا امکان ہے، حکمران اتحاد نے 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں حاصل کی تھیں۔
سبھاش چندر بوس کہتے تھے، 'تم مجھے خون دو، میں تمہیں آزادی دوں گا'، مودی غریب طبقے کو کہتے ہیں، 'میں نے آپ کو 5 کلو چاول دیے، اب آپ کی باری ہے کہ مجھے ووٹ دیں'۔