اسکردو کی حدود میں داخل ہوتے ہی ذرا ذرا سی دیر میں بادلوں کی وجہ سے جہاز کو چھینک آتی (جھٹکا لگتا) اور میرا دل ایسے ڈوبتا جیسے اسٹاک ایکسچینج میں غلط شیئر پر لگایا گیا پیسہ۔
شائع23 اگست 202310:07am
زیادہ تر بیرونِ ملک روانگی کے لیے پروازوں کا وقت غیر انسانی ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ منزل مقصود کے ہوائی اڈے پر ایئر لائن کے جہاز کو پارک کرنے کی جگہ کا کیا وقت دیا گیا ہے۔
جہاز میں اکیلے بیٹھا ہوا میں یہ سوچ رہا تھا کہ بے چارہ سُپرمین بھی اسی حالت سے دو چار ہوتا ہوگا۔ اس کے ساتھ بھی دورانِ پرواز کوئی باتیں کرنے والا نہیں ہوتا۔