چین کا نام لے کر کوئی بھی ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیے، ہم امن چاہتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے، امیر جماعت اسلامی
200 یونٹ کے تمام صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی کابینہ سے منظوری کی ہدایت کی ہے، ذرائع
ظالمانہ ٹیکسز کے نفاذ کے بعد ایک کلو دودھ 300 سو روپے، گائے کا گوشت 2 ہزار روپے اور بکرے کا گوشت ساڑھے 3 ہزار روپے فی کلو ہوجائے گا، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان
ملک میں 10 لاکھ ٹیوب ویلز تیل پر چلتے ہیں جس کا امپورٹ بل ساڑھے 3 ارب ڈالر بنتا ہے، ان کے لیے بھی جلد یہ منصوبہ لے کر آئیں گے، شہباز شریف کی بلوچستان کابینہ کے اجلاس سے گفتگو
مارچ سے مئی 2024 کے دوران وفاقی حکومت کا قرضہ 3 ہزار 11 ارب روپے بڑھا، جبکہ نگران دور کے آخری 3 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرضہ ایک ہزار 416 ارب روپے بڑھا تھا۔
ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی، چیف میٹرولوجسٹ
جیل مینوئیل میں ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں، عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم کی مہینے میں 2 بار بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل انتظامیہ
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی انجینئرنگ ایسوسی ایشنز کی جانب سے خریداری کے بارے میں تحریری شکایات کے بعد رپورٹ طلب کی گئی۔
اسامہ مرتضیٰ اور آصف دل محمد کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گوئن نالہ روڈ پر ریہاڑہ کراس سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک وین میں راولپنڈی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔