لائف اسٹائل

اسما عباس کی بیٹے کے نکاح میں ڈانس ویڈیوز وائرل

اداکارہ کے بیٹے کے نکاح کی تقریبات میں بشریٰ انصاری کی جانب سے بھی ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

سینیئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس سال کے اختتامی ہفتے میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

بیٹے کے نکاح کی تقریبات میں اسما عباس کی ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

اداکارہ کے بیٹے کے نکاح کی تقریبات میں بشریٰ انصاری کی جانب سے بھی ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

علاوہ ازیں دلہا کی بہن اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے بھی بھائی کے نکاح کی تقریبات میں رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر بھائی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں نکاح پر مبارک باد بھی پیش کی جب کہ بشریٰ انصاری نے بھی بھانجے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

اسما عباس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر بیٹے کے نکاح کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر اسما عباس کے بیٹے کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے دلہا کے لباس پر تنقید کی اور لکھا کہ ان کا لباس اچھا نہیں۔

اسما عباس کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا، تقریبات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

بیٹے کو نشئی، چرسی اور کالی رنگت والا کہا گیا، اسما عباس

شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں، اسما عباس

زارا نور عباس نے پہلی شادی جلد بازی میں کی، 8 ماہ بعد ہی گھر واپس آگئی تھیں، اسما عباس