دنیا

لبنان میں اسرائیل کی شدید بمباری، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید

اسرائیلی حملوں میں کم از کم 569 افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، وزارت صحت

حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں شدید بمباری سے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہو گئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے علی الصبح ٹیلی گرام پر پوسٹ میں کہا کہ کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 569 افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کے اولیور مارسڈن نے بیروت سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ماحول انتہائی کشیدہ ہے اور لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔