دنیا

بائیڈن کی دستبرداری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا بیان دیا؟

امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی امیدوار کے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی امیدوار کے منصب سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن صدر کے عہدے کے لیے فٹ نہیں اور انہیں امریکی تاریخ کا سب سے بدترین صدر قرار دیا۔

صدرارت کے منصب کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے ساتھ ہی بائیڈن نے اپنی نائب کمالا ہیرس کی اس عہدے کے لیے امیدوار کی حیثیت سے تائید کردی ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں بھی آسان حریف قرار دیا۔

2020 کے الیکشن میں شکست کھانے والے سابق امریکی صدر نے کہا کہ کمالا ہیرس کو شکست دینا بائیڈن سے بھی زیادہ آسان ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو حالیہ سروے میں اپنے حریف بائیڈن پر واضح برتری حاصل تھی لیکن کمالا ہیرس کے معاملے میں ان کے دعوؤں کے برعکس عوام کی بڑی تعداد ایشیائی نژاد خاتون کو صدر منتخب کرنے کی خواہشمند ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ اور کمالا ہیرس دونوں کو ہی عوام 44، 44 فیصد عوام نے صدر کے منصب کے لیے موزوں قرار دیا تھا۔

کمالا ہیرس کو بطور امیدوار باضابطہ طور پر نامزدکر دیا جاتا ہے تو وہ 2016 میں الیکشن ہارنے والی ہلیری کلنٹن کے بعد اس منصب کے لیے الیکشن لڑنے والی دوسری خاتون اور پہلی سیاہ فام و ایشیائی نژاد خاتون ہوں گی۔

اگر کمالا ہیرس صدر بن جاتی ہیں تو وہ امریکا کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔