دنیا

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 54 فلسطینی شہید

7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 848 سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ۔ رات گئے صہیونی فوج نے نصیرت کیمپ پر بمباری کی اور پناہ گزینوں کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج 10 روز میں پناہ گزینوں کے 8 اسکولوں کو نشانہ بناچکی ہے جبکہ صہیونی فوجی نے غزہ میں دستیاب پانی کی مقدار میں 94 فیصد کمی کر دی۔

7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 848 سے تجاوز کر گئی جبکہ 89 ہزار 364 سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی کے لبنان پر بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، سفاک فوج نے ایک روز میں حزب اللہ کے 2 کمانڈر شہید کردیے ہیں۔