دنیا

اسرائیلی فوج کی نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر بمباری، مزید 17 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 443 سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، نصیرت کیمپ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے شاتی کیمپ میں مسجد پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔

اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر کے بعد سے شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 443 سے تجاوز کر گئی، جبکہ 88 ہزار 481 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔