دنیا

اسرائیلی فوج کی رات گئے شمالی غزہ پر بمباری، مزید 6 فلسطینی شہید

24گھنٹے میں 58 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیلی فوج نے رات گئے شمالی غزہ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق 24گھنٹے میں 58 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ 87 ہزار 445 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

خان یونس کے واحد فعال نصیر ہسپتال میں چند گھنٹوں کا ایندھن باقی رہ گیا، حکام نے خبردار کر دیا کہ کویتی ہسپتال بھی چند گھنٹے میں بند ہوسکتا ہے۔

ادھر اسرائیل نے مغربی کنارےمیں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دی دے۔