پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی اظہر مشوانی کے ’مغوی‘ 2 بھائیوں کو بازیاب کرانے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے اظہر مشوانی کے والد حبیب الرحمٰن کی جانب سے اپنے دو بیٹوں ظہیر حسان اور مظہر حسن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کو پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے مبینہ طور پر اغوا 2 بھائیوں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور دیگر اراکین لاہور ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے اظہر مشوانی کے والد حبیب الرحمٰن کی جانب سے اپنے دو بیٹوں ظہیر حسان اور مظہر حسن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

حکومتی وکیل نے عدالت میں انٹیلی جنس بیورو کی ایک رپورٹ جمع کرائی۔

پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا اور تحقیقات جاری تھیں لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں ملا، جج نے پولیس سے نگرانی کا استعمال کرتے ہوئے مبینہ مغویوں کا سراغ لگانے کا کہا۔

درخواست گزار کے وکیل نے تجویز دی کہ جیو فینسنگ سے بھی اغوا میں ملوث افراد کو شناخت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

جج نے پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل مبینہ مغویوں کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

میری نہیں، اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، فضا علی کا خبریں پھیلانے والوں کو جواب

افغانستان پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

’کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہوگا‘ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لے لیا