غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ روانہ
بحری جہاز امدادی سامان لے کر مصر کی سید پورٹ پہنچے گا۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی آٹھویں کھیپ کراچی سے روانہ کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق بحری جہاز امدادی سامان لے کر مصر کی سید پورٹ پہنچے گا۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔
امدادی سامان کی کھیپ 350 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں ادویات و طبی سامان، خشک خوراک، ہائی جین کٹس، خیمے شامل ہیں۔
امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں فلسطین کے سفیر، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے۔
اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ تقریباً 77 افراد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔