لائف اسٹائل

آسکر ایوارڈز2024: فلسطینی حامیوں کے احتجاج کے باعث تقریب تاخیر کا شکار

شام 4 بجے تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں نے قریبی روڈ بلاک کردیا تھا۔

کیلیفورنیا میں فلسطین کے حامیوں کی بڑی تعداد نے آسکر ایوارڈ کی تقریب سے قبل احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں جس کے باعث ایوارڈ کے کچھ شرکا تقریب میں تاخیر سے پہنچے۔

آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے، لاس اینجلس میں آسکرز تقریب منعقد ہوئی، اس بار تقریب کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی جس کی بنیادی وجہ فلسطینی حامیوں کا احتجاج تھا۔

جہاں تقریب منعقد ہوئی اس کے احاطے میں فلسطینی حامیوں نے احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے ’نسل کشی کے دوران ایوارڈ نہ دیا جائے‘ ( ”No awards during a genocide!“) کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔

10 مارچ کی شام 4 بجے تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں نے قریبی روڈ بلاک کردیا تھا جس کی وجہ سے فلمی ستاروں کی گاڑیاں ایونیو پر رکی ہوئی تھیں۔

تاہم تقریب شروع ہونے تک پولیس نے روڈ کلئیر کرلیا، تقریب سے تین گھنٹے قبل مظاہرین سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔

احتجاجی مظاہرین نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ اور ’فوری جنگ بندی‘ کے نعرے لگائے۔

آسکر ایوارڈز 2023 کا اعلان، بھارت نے دو ایوارڈ اپنے نام کرلیے

یکم رمضان کی رات بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری، 10 فلسطینی شہید

غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا