دنیا

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 124 فلسطینی شہید

خان یونس میں اسرائیلی دہشتگردی کے سبب 8 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 124 فلسطینی شہید کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 30 ہزار 534 ہوگئی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی کارروائیاں نہ تھم سکیں، جینن، قلقلیا سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے غزہ کی صورتِ حال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں لوگوں کے پاس کھانے، پینے کو کچھ نہیں، غزہ میں امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سراپا احتجاج

پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، بھارتی اداکارہ

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا