دنیا

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرل

فلسطینیوں نے الفاروق مسجد کے ملبے کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی جو رفع میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئی تھی۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان فلسطینیوں کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز (یکم مارچ کو) بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الفاروق مسجد کے ملبے کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی، یہ مسجد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئی تھی۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 30 ہزار 228 افراد شہید اور 71 ہزار 377 زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے۔

’میری فتح غزہ کیلئے ہے‘، جارج گیلووے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب

عرب ممالک کی شادیوں میں بھی فلسطین پر بنے لوک گیت گائے جانے لگے

رشی سوناک نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو شدت پسند قرار دے دیا