دنیا

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید 83 فلسطینی شہید

چین نے غزہ میں جنگ بندی اور فوری امداد کی رسائی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس بلائی جائے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

غزہ کے علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 858 ہوگئی۔

سفاک اسرائیلی فوج نے نصر ہسپتال پردھاوا بول کر عملے کو گرفتار کرلیا اور سرجری آلات توڑ دیے۔

دوسری جانب چین نے اسرائیلی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور فوری امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی امن کانفرنس بلائی جائے۔

سربراہ حماس اسمعٰیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

ادھر حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ نہ کرنے پر اسرائیلی دارالحکومت میں احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین نے تل ابیب میں سڑکوں پر نکل کر امریکا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بلند کیے۔