امریکی وزیرخارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ تنازع کے مستقل حل پر زور
امریکا اور سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور غزہ تنازع کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکا اور سعودی عرب نے غزہ تنازع اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، 2 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کے مستقل حل پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور غزہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔
امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب کے بعد مصر، قطر، اسرائیل اور فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔