دنیا

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید

جرمنی کی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر رفح میں جارحیت روکنے پر زور دیا جہاں صیہونی طیاروں نے گھر پر بمباری کرکے 10 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق صیہونی طیاروں نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے مزید 10 فسلطینیوں کو شہید کردیا۔

24گھنٹوں کے دوران 112 فسلطینی، اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

جرمنی کی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر رفح میں جارحیت روکنے پر زور دیا، انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ رفح میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین موجود ہیں جن پر بلاجواز حملے کسی صورت جائز نہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔

’یونیسیف‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری جنگ زدہ غزہ کے بچوں کو مایوس نہ ہونے دے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ

آئٹم سانگ جنسی اشتعال دلاتے ہیں، ایسے گانوں کے حق میں نہیں، حمزہ علی عباسی

شمالی کوریا نے آج پھر متعدد کروز میزائل داغ دیے