دنیا

غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 114 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کرکے بچوں سمیت 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

24 گھنٹوں کے دوران مزید 114 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموی تعداد 26 ہزار 751 ہوگئی۔

ہسپتالوں کے اطراف بھی حملے کیے گئے، صیہونی فوج نے کئی روز سے العمل ہسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جانے لگا۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ان کی ٹیم کو اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث غزہ پہنچنے سے روکا جارہا ہے۔

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوجی ابن سینا ہسپتال میں ڈاکٹر، نرس اور عام شہریوں کے لباس میں داخل ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان

سوڈان: متنازع علاقے میں حریف قبائل میں مسلح تصادم، 54 افراد ہلاک، 64 زخمی