دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حماس کی سرپرستی کا الزام

حماس کی اعلیٰ قیادت قطر میں رہائش پذیر ہے اور اسے قطر فنڈنگ فراہم کرتا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کی سرپرستی کا الزام دھر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایک انٹریو کے دوران دعویٰ کیا کہ حماس کی اعلیٰ قیادت قطر میں رہائش پذیر ہے اور حماس کو قطر فنڈنگ فراہم کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ قطر کو آگے بڑھ کر حماس پر یرغمالیوں کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قطر پر حماس کی سرپرستی سے متعلق اپنا بیان واپس لینے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ایف آئی اے کے صحافیوں، یوٹیوبرز کو نوٹس پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

کراچی: پاکستان میں پہلی میراتھن کا آغاز، شہریوں کی بڑی تعداد شریک

عالمی عدالت کے احکامات کے باوجود اسرائیلی حملوں میں کمی نہ آسکی، مزید 174 فلسطینی شہید