دنیا

اسرائیل کی جبالیہ اور خان یونس میں بمباری، مزید 195 فلسطینی شہید

مسلسل بمباری کے باعث بے گھر افراد، مریضوں اور عملے کو ہسپتال سے نکلنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، ود آؤٹ بارڈرز

اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں 2 رہائشی عمارت پر بارود برسا کر مزید 14 فلسطینیوں کو شہید کردیا، 24 گھنٹوں کے دوران 195 افراد شہید ہوئے۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 رہائشی گھروں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔ْ

غزہ کی طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ خان یونس میں ایک دن میں کم از کم 40 فلسطینی مارے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 195 افراد شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 ہزار 490 افراد شہید اور 63 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس کا نصیر ہسپتال فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم نے بتایا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث بے گھر افراد، مریضوں اور عملے کو ہسپتال سے نکلنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں علاقائی تبدیلیوں اور غزہ میں بفرزون بنانے کی اسرائیلی تجویز کی مخالفت کردی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جب غزہ کی مستقل حیثیت کی بات آتی ہے تو اس حوالے سے وہ بہت واضح ہیں، نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری، مزید 200 فلسطینی شہید

او آئی سی کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر شدید اظہار تشویش

غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک