دنیا

غزہ میں حماس کی جوابی کارروائی، 21 اسرائیلی فوجی ہلاک

یہ غزہ میں جاری جنگ میں ایک روز کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 21 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ غزہ میں جاری جنگ میں ایک روز کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے زیادہ تر فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب اسرائیلی فورسز کی حفاظت کرنے والے ٹینک اور عمارت سے راکٹ ٹکرا گیا۔

فوجی ترجمان نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے میں دشواری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی گھنٹوں تک متاثرین کی تلاش کے لیے کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے دوران 250 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے دوران اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

اس کے علاوہ جنگ کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو کر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

’محتاط چلنا ہوگا، اداروں کے درمیان آئینی توازن خراب نہ ہو‘، شوکت صدیقی کیس کا فیصلہ محفوظ

قاسم سوری کیخلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے، چیف جسٹس

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، مرتضیٰ سولنگی