دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری، مزید 200 فلسطینی شہید

صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کرکے 65 فلسطینیوں کی جان لے لی، الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بھی بمباری کی گئی۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کرکے 65 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بھی بمباری کی گئی، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 63 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، 4 زخمی

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے درمیان چند سال سے ’تعلقات‘ تھے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک