دنیا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکا، الشفا ہسپتال و دیگر علاقوں پر راکٹ حملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہدا کی مجموعی تعداد 24 ہزار 800 کے قریب پہنچ گئی۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج الشفا ہسپتال اور دیگر علاقوں میں بے دریغ راکٹ داغتے رہی، اپارٹمنٹ بلاک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 142 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہدا کی مجموعی تعداد 24 ہزار 800 کے قریب پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

مغربی کنارے میں بھی امریکی نژاد فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی گولیوں کی زد میں آکر جان گنوا بیٹھا۔

دوسری جانب دنیا بھر کی طرح نیدر لینڈز میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کیا جا رہا ہے، نیدر لینڈز کی شاہراہوں پر اسرائیلی مظالم اجاگر کرنے والے بل بورڈز آویزاں کردیے گئے۔

سال 2023 کے دوران پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا رہا، ہیومن رائٹس واچ

کیا لڑکی کے لیے کینو نہ چھیلنے والا لڑکا اچھا بوائے فرینڈ نہیں ہوتا؟

غزہ کے سوگوار ماحول میں خوشی کے لمحات، فلسطینی نوجوان نے شادی کرلی