امریکا کا ایک بار پھر خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
پاکستان اور پڑوسیوں کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے بیانات مفید تھے، ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر
امریکا نے خطے میں کشیدگی کا ذمہ دار ایران کو قرار دے دیا، امریکی ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو کسی صورت بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے مؤقف کو نتیجہ خیز قرار دیا، واضح کیا پاکستان اور پڑوسیوں کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان کے بیانات نتیجہ خیز اور مفید تھے ۔
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران سالوں سےحماس اورحزب اللہ کی فنڈنگ کرتا رہا ہے، انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ امریکا تنازع کو کسی صورت بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔