الیکشن، ذاتی ایشوز اب پیچھے ہو گئے ہیں، فواد چوہدری
ساری قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، سابق وفاقی وزیر کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن اور ذاتی ایشوز اب پیچھے ہو گئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کے واقعے پر ساری قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے اور ہم اکٹھے ہیں۔