پاکستان

پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، شیری رحمٰن

بہتر ہوگا کہ اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں، دونوں ممالک کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، رہنما پیپلزپارٹی

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے پاکستان کی جانب سے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا، ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا، پاک-ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، بہتر ہوگا کہ پاکستان اور ایران اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پاک-ایران کشیدگی: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی

اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد

’ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے‘، امریکا کی پاکستان میں حملے کی مذمت