دنیا

امریکا، برطانیہ کے یمن پر حملے: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ

ماہرین نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اور مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکا اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 3.16 ڈالر اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3.5 ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین نے بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اور مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پی ایس ایل 9 کے شیڈول کا اعلان، افتتاحی میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ آمنے سامنے

امریکا کی یمن کے دارالحکومت صنعا پر پھر بمباری