دنیا

اسرائیلی فوج کی رفح پر بمباری، بچے سمیت مزید 9 فلسطینی شہید

رات گئے اسرائیل نے فلسطین کے رہائشی رلاقے رفع میں بمباری کی، 7 اکتوبر سے اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمی نہ آسکی، صیہونی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے ایک بچے سمیت مزید 9 فلسطینیوں کی جان لے لی۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا اور قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے اسرائیل نے فلسطین کے رہائشی رلاقے رفع میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اسرائیل حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی جبکہ 56 ہزار سے زائد شدید زخمی ہیں۔

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جنوبی افریقا نے دلائل دیے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی منظم طریقے سے نسل کشی کر رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے اسرائیل کو اقوام متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دلائل میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں 3 مہینے میں 23 ہزار فلسطینی شہری قتل کیے، غزہ میں امداد روک کر قحط کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی حملے فوری رُکوانے کی اپیل کردی۔

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل آج (12 جنوری کو) اپنا دفاع پیش کے لیے دلائل پیش کرے گا۔

اسرائیل اقوام متحدہ کے نسل کشی کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے، جنوبی افریقہ

اسرائیلی فوج کی الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 249 فلسطینی شہید

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی