دنیا

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد حملے، 241 فلسطینیی شہید

نور شمس میں خوفناک ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے ایمبولینسوں اور طبی عملے کو اسرائیلی فورسز نے روک دیا ہے، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی طیاروں نے 100 سے حملے کرکے 241 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 241 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 382 افراد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق غزہ شہر تلکرم کے مشرق میں واقع نور شمس پناہ گزین کیمپ میں بھی اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 6 افراد مارے جاچکے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ نور شمس میں خوفناک ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے ایمبولینسوں اور طبی عملے کو اسرائیلی فورسز نے روک دیا ہے۔

صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بم برسائے، ہلال احمر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع ہیڈکوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا۔

7 اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ کی شدت کو کم نہیں کرے گی اور ’جنوبی غزہ میں آپریشن کو مزید تیز کیا کردیا جائے گا‘۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے سگریڈ کاگ کو غزہ کا امدادی رابطہ کار مقرر کیا ہے، لیکن غزہ میں مسلسل جاری جنگ کی وجہ سے انسانی امداد پہنچانا مشکل ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ ’کئی مہینوں‘ تک جاری رہے گی۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینی جاں بحق

دہائی قبل لاپتا ہونے والے ملائیشین طیارے کو چند دنوں میں تلاش کرنے کا دعویٰ

بھارت: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکا