پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے پیش کیا جائے، کارروائی کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے، جو اس وقت جیل میں بند ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کیس کی سماعت 24 اکتوبر بروز منگل کرے گا۔

11 اکتوبر کو ممبر سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ کے سامنے پیش ہو کر ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس لیے وہ الیکشن کمیشن کے مقدمات میں اس وقت تک حاضر نہیں ہوسکتے جب تک کہ ان کے پروڈکشن آرڈرز نہ جاری کیے جائیں۔

جمعرات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ’یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ یہ معاملہ اگست 2022 سے زیر التوا ہے جس کا بلا کسی تاخیر کے کا فیصلہ کیا جانا چاہیے۔‘

اس میں کہا گیا کہ مدعا علیہ جیل میں ہے اور معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازمی ہے، اس لیے جواب دہندہ عمران احمد خان نیازی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے علاوہ کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔

الیکشنز ایکٹ، 2017 کے سیکشن 10، الیکشن رولز 2017 رولز 4 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کی متعلقہ شقوں کے تحت جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر کے تحت مدعا علیہ کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے صرف پیش کیا جائے گا اور کارروائی کے بعد فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے بینچ نے اپنے دفتر کو کہا کہ وہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو مدعا علیہ کو الیکشن کمشین کے سامنے پیش کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

سابق وزیراعظم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات میں فرد جرم عائد کی جانی ہے، ایک مقدمہ کمیشن کمیشن کی توہین اور دوسرا مقدمہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی توہین سے متعلق ہے۔

فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری

الیکشن کمیشن کے بینچ نے کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی توہین سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیے۔

آرڈرز میں سے ایک میں کہا گیا کہ گزشتہ آرڈر کی جواب دہندہ کی جانب سے تعمیل کی جانی تھی لیکن وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کے باوجود حاضر نہیں ہوئے۔

مدعا علیہ کے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ قمر عنایت پیش ہوئے اور کہا کہ مدعا علیہ کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو پارہے، وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

گزشتہ آرڈر شیٹس سے پتا چلتا ہے کہ جواب دہندہ کسی نہ کسی بہانے التوا طلب کرتا رہا ہے اور پیش ہونے سے گریزاں ہے، اس معاملے کے تناظر میں جواب دہندہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے، اس لیے فواد چوہدری کے خلاف گرفتاری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں، دونوں کیسز میں ان کی 50، 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی جاسکتی ہے۔

بھول جائیں آپ کو آڈیشن ملنے والا ہے، آج فلسطین ہے کل کوئی اور ہوسکتا ہے، زارا نور عباس

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دنیا ختم نہیں ہوئی، حسن علی

امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وکیل کا انتخابی نتائج تبدیل کرنے کیلئے ساتھ دینے کا اعتراف