لائف اسٹائل

خصوصی ضروریات کی حامل بچی کے ساتھ احسن سلوک پر فہد مصطفیٰ کی تعریفیں

’جیتو پاکستان‘ شو میں آمنا نامی خصوصی ضروریات کی حامل بچی نے 8 اپریل کو حصہ لیا تھا۔

گیم شو کے دوران خصوصی ضروریات کی حامل بچی کے ساتھ احسن سلوک اختیار کرنے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کی جا رہی ہیں جب کہ ان کے مذکورہ شو کو اب تک کا بہترین پروگرام بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے شو ’جیتو پاکستان‘ کے سیگمنٹ ’جیتو پاکستان لیگ‘ میں آمنا نامی خصوصی ضروریات کی حامل بچی نے 8 اپریل کو حصہ لیا تھا۔

پروگرام کی وائرل ہونے والی کلپ میں فہد مصطفیٰ کو خصوصی ضروریات کی حامل بچی کے ساتھ انتہائی پیار اور احترام سے نہ صرف بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ انہیں مذکورہ بچی کی مدد کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے سیگمنٹ میں میزبان نے خصوصی ضروریات کی حامل بچی کو انعام جیتنے کے لیے باکس سے پرچی نکالنے کا کہا لیکن بچی دوسری طرف چلی گئی، جس پر فہد مصطفیٰ انہیں ہدایات دیتے سنائی دیے کہ وہ دوسری طرف جاکر باکس کھولیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ان کی ٹیم کی ہدایات اور مدد کی بدولت ہی بچی باکس کھول پاتی ہیں، جس میں سے ان کا ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ نکلتا ہے۔

فہد مصطفیٰ کے شو کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر نہ صرف عام سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے فہد مصطفیٰ کے رویے کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے مذکورہ شو کو اب تک کا سب سے بہترین شو قرار دیا جب کہ ماہرہ خان نے بھی ان کی تعریفیں کیں اور ان کے ساتھ اظہار محبت بھی کیا۔

شوبز شخصیات کے علاوہ بھی سوشل میڈیا صارفین نے فہد مصطفیٰ کی تعریفیں کیں اور ان کے مذکورہ شو کو رواں سال کا بہترین شو قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے خصوصی ضروریات کی حامل بچی کے ساتھ احسن سلوک پر فہد مصطفیٰ کو اپنا پسندیدہ ترین میزبان بھی قرار دیا۔

مکیش امبانی کے بیٹے کی سالگرہ میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان نے سماں باندھ دیا

مجموعی جائزے کے بغیر آرٹ، ادب کو ’فحش‘ نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ

بچوں کی تنہا پرورش کرنے والے والد یا والدہ کو درپیش چیلنجز اور تجاویز