کھیل

پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا 'معجزہ'، ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے

کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر ’Miracle Miracle‘ نامی ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی پر دلچسپ میمز شیئر کیں۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کو معجزہ قرار دے دیا۔

کرکٹ شائقین نے ٹوئٹر پر ’Miracle Miracle‘ یعنی ’معجزہ‘ نامی ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی پر دلچسپ میمز شیئر کرتے ہوئے خوب جشن منایا۔

ایک صارف نے ایک کار کی ویڈیو شیئر کی جو سیدھا زمین پر بیٹھے کچھ لوگوں کے درمیان چلی آتی ہے جبکہ گاڑی سے ایک بزرگ شخص منفرد انداز میں ’اسلام علیکم‘ کہتے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ریسلنگ کے مایہ ناز کھلاڑی انڈے ٹیکر کی ایک وڈیو پر پاکستانی پرچم لگا کر شیئر کی جس میں وہ ایک تابوت میں لیتے ہوئے ہیں جبکہ ایک اور ریسلر ان کو دیکھنے آتا ہے تو وہ اچانک ان کا گلا پکڑ لیتے ہیں۔

کسی نے بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے ایک فلم کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی جیت کو معجزہ قرار دیا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لوگوں سے بھری ٹرین کو ناراض شائقین کے ساتھ مشابہت دیتے کہا کہ پاکستان کے ناراض شائقین واپس آتے ہوئے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پاکستان کے سیمی فائنل پر پہنچنے پر ایک میم شیئر کی جہاں ایک پُل پر سیمی فائنل کے لیے الگ راستہ دکھانے کا نشان لگا ہوا ہے۔

کچھ ٹوئٹر صارفین نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ نیدرلینڈز سے جنوبی افریقہ کی غیر معمولی شکست کے بعد کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کرگیا تھا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ وسلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا، مولانا فضل الرحمٰن

واٹس ایپ پر ’کمیونٹیز‘ فیچر متعارف

’معجزات پر یقین نہیں تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فالو کرنا شروع کردیں‘