آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے ماہ 13 نومبر کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ دوسرے نمبر میں آنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کُل 16 ٹیمیں حصہ لے گی، آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4، 4 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
دوسری جانب سُپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی 8 ٹیموں کو فی کس 70، 70 ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ سُپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔
سُپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی 8 ٹیموں میں پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
دیگر چار ٹیمیں راؤنڈ مرحلہ کھیل کر ایونٹ کے لیے کوالیفائی کریں گے جس میں گروپ ’اے‘ میں نمیبیا، سری لنکا، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ ’بی‘ میں ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی افغانستان کے حوالے سے 'انتظار کرو اور دیکھو' کی پالیسی
پہلے راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے جبکہ پہلے راؤنڈ کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والی 4 ٹیموں کو فی کس 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔