شیاؤمی کا سستا مڈرینج اسمارٹ فون ریڈمی 10 سی
شیاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی کا ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ریڈمی 10 سی کو سب سے پہلے نائیجریا میں پیش کیا گیا جو 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے۔
اسی طرح ریڈمی 10 سی میں 6.71 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔
ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 13 سے کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔
یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ریڈمی 10 سی میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس فون کو سب سے پہلے نائیجریا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
وہاں 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 188 ڈالرز (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا فون 209 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔