سائنس و ٹیکنالوجی

انفینکس کا پہلا 5 جی فون پاکستان میں متعارف

فون میں 6.78 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

انفینکس نے اپنا پہلا 5 جی فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

انفینکس زیرو اس کمپنی کا پہلا 5 جی فون بھی ہے جو ایک بڑی پیشرفت بھی قرار دی جاسکتی ہے۔

اس نئے فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر دیا گیا ہے اور ڈیزائن کے لحاظ سے یہ 2021 کے اوپو فائنڈ ایکس 3 پرو سے ملتا جلتا ہے۔

کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو یونی کرو کا نام دیا ہے جس کا بیک کیمرا سیٹ اپ فائنڈ ایکس پرو سے مشابہت رکھتا ہے۔

فون میں 6.78 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

زیرو 5 جی میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ایک ہیٹ پائیٹ ٹمپریچر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایکس او ایس 10 سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2 ایکس زوم سپورٹ) اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون پاکستان میں 49 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

رئیل می 'دنیا کی تیز ترین اسمارٹ فون چارجنگ ٹیکنالوجی' پیش کرنے کیلئے تیار

پرانے اسمارٹ فون کے 11 بہترین استعمال

اوپو نے خاموشی سے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا