حیرت انگیز

وزیر اطلاعات ’گارلک‘ اور ’لہسن و ادرک‘ میں پھنس گئے

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اشیائے خردونوش کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کنفیوژن کا شکار ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پریس کانفرنس کے دوران ’گارلک‘ یعنی ’لہسن‘ کی قیمتوں پر عوام کو معلومات فراہم کرنے کے دوران ’پھنس‘ گئے۔

وائرل ہونے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں فواد چوہدری پریس کانفرنس کے دوران سبزی کی قیمتوں پر معلومات فراہم کرتے ہوئے لوگوں کو بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ’گارلک‘ یعنی ’لہسن‘ کی قیمتیں کم ہیں۔

تاہم جب انہوں نے ’گارلک‘ کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش کی تو پہلے تو انہوں نے اس کا درست ترجمہ یعنی ’لہسن‘ ہی کیا لیکن پھر انہیں خیال آیا کہ ’گارلک‘ کو ’لہسن‘ نہیں بلکہ ’ادرک‘ کہتے ہیں۔

یوں وزیر اطلاعات ’گارلک‘ اور ’لہسن و ادرک‘ کے درمیان پھنس گئے اور انگریزی لفظ کا پہلے درست ترجمہ کرنے کے بعد غلط ترجمہ کیا اور بتایا کہ دراصل ’گارلک‘ کو اردو میں ’ادرک‘ کہتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اطلاعات کو وہاں بیٹھے موجود لوگ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ ’گارلک‘ کو ’لہسن‘ کہتےہیں مگر وہ دبنگ انداز میں کہتے ہیں کہ ’گارلک‘ کو ’ادرک‘ کہتے ہیں۔

’گارلک‘ کو ’لہسن‘ کہا جاتا ہے اور یہ کھانوں میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے اور فواد چوہدری ان کی قیمتوں سے متعلق پریس کانفرنس میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اشیائے خور ونوش کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ ’پیاز اور گارلک‘ کی قیمتیں کم ہیں۔

تاہم اگر ان کے ’گارلک‘ اور ’لہسن و ادرک‘ میں گڑ بڑ کرنے کے معاملے کو نظر انداز کرکے ’گارلک‘ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو بھی ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے۔

پاکستان بھر میں ’گارلک‘ کی فی کلو قیمت 400 سے لے کر 500 روپے تک ہے اور وزیر اطلاعات دعویٰ کر رہے تھے کہ ’گارلک‘ یعنی ’لہسن‘ کی قیمتیں کم ہیں۔

اسی طرح پاکستان بھر میں اعلیٰ کوالٹی کی ’پیاز‘ بھی فی کلو 120 سے لے کر 160 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ’گارلک‘ اور ’لہسن و ادرک‘ کے معاملے میں فواد چوہدری کے پھنس جانے کی ویڈیو کو متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

کراچی کی ساری مشینری لے کر ابھی جائیں اور نسلہ ٹاور گرائیں، چیف جسٹس کا حکم

پہلی بار پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے نامزد

اداکارہ غنا علی کے ہاں بچے کی پیدائش