کھیل

بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، شکیب انجری کا شکار ہو کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران شکیب ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں شکستوں سے دوچار بنگلہ دیش کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کی انجری اور ٹورنامنٹ میں مزید میچوں کے لیے ان کی عدم دستیابی کے حوالے سے تصدیق کردی ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے ڈاکٹر دیباشیش چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران شکیب کی الٹی ٹانگ میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس انجری کے سبب آل راؤنڈر ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ رپورٹس آنے تک وہ کھیل کے میدان میں بھی نہیں اتر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف مذکورہ میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بنگلہ دیش کی سپر12 راؤنڈ میں لگاتار تیسری شکست تھی جس کے بعد وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ ہارنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کو سپر12 راؤنڈ میں پہنچانے میں مرکزی ادا کیا تھا۔

بنگلہ دیش کو پہلا میچ ہارنے کے بعد عمان اور پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار تھی اور شکیب نے دونوں میچوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور دونومیں میچوں میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ شکیب کا متبادل طلب نہیں کریں گے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا اگلا میچ 2 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کو لگاتار دوسری شکست، نیوزی لینڈ 8وکٹوں سے کامیاب

نیند کی کمی کا ایسا حیرت انگیز اثر جو دنگ کردے گا

’بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کھیلا اس وقت ان کی والدہ ہسپتال میں تھیں‘