دنیا کا پہلا 600 ٹچ سیمپلنگ ریٹ والا اسمارٹ فون
ون پلس کی جانب سے 13 اکتوبر کو نیا اسمارٹ فون 9 آر ٹی متعارف کرایا جارہا ہے۔
مگر اس سے قبل کمپنی کی جانب سے فون کے چند فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ون پلس کی جانب سے ٹیزر تصاویر میں فون کے حیران کن سیمپلنگ ریٹ اور کولنگ سسٹم کے بارے میں بتایا گیا۔
ون پلس 9 آر ٹی دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں 600 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ دیا جارہا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی آپٹمائزیشن سے کلک ڈیلے 57 فیصد جبکہ سلائیڈ ڈیلے 47 فیصد بہتر ہوجائے گی۔
یہ فون ون پلس ای اپسورٹس ٹیم کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے جس میں 6.55 انچ کا ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے نئے کولنگ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا جو 5 لیئر اسٹرکچر پر مشتمل ہوگا۔
اس نئے سسٹم سے فون کا درجہ حرارت معمول پر رکھنے میں مدد ملے گی اور 20 فیصد بہتر حرارت کا اخراج کرے گا۔
ون پلس کی جانب سے یہ بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس فون میں 7 جی بی ورچوئل ریم کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
اس سے قبل کمپنی نے بتایا تھا کہ فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔
فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔