سائنس و ٹیکنالوجی

انفنینکس کے فلیگ شپ زیرو ایکس سیریز کے 3 فونز متعارف

چینی کمپنی انفنینکس کی جانب سے عموماً انٹری لیول اور مڈرینج ڈیوائسز کو پیش کیا جاتا ہے مگر اب اس نے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے ہیں۔

چینی کمپنی انفینکس کی جانب سے عموماً انٹری لیول اور مڈرینج ڈیوائسز کو پیش کیا جاتا ہے مگر اب اس نے فلیگ شپ فونز متعارف کرائے ہیں۔

زیرو ایکس، زیرو ایکس پرو اور زی نیو اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن میں پیری اسکوپ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

پیری اسکوپ کیمرے عموماً کسی سیریز کے ٹاپ ماڈل میں ہوتا ہے مگر انفینکس کی جانب سے تینوں فونز میں یہ لینسز دیئے گئے ہیں اور کمپنی کے مطابق چاند کی بہترین تصاویر لی جاسکتی ہیں۔

تینوں فونز میں پیری اسکوپ کیمرے 5 ایکس آپٹیکل اور 60 ایکس ڈیجیٹل زوم کی سہولت فراہم کرتے ہیں، جبکہ ان کے لیے ایک الگورتھم گیلیلو انجن بھی تیار کیا گیا ہے جو چاند کی تصاویر لینے کے دوران کیمرا کنٹرول کرتا ہے اور اس کے بعد ڈیٹا کو پراسیس کرکے بہترین رزلٹ فراہم کرتا ہے۔

تینوں فونز کے مین کیمرے مختلف ہیں اور زیرو ایکس پرو اس حوالے سے بہترین ہے جس میں 108 میگا پکسل مین کیمرا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کے ساتھ دیا گیا ہے۔

زیرو ایکس میں 64 میگا پکسل کیمرا (او آئی ایس کے ساتھ) اور زیرو ایکس نیو میں 48 میگا پکسل کیمرا (بغیر او آئی ایس کے) دیا گیا ہے۔

اس سے ہٹ کر تینوں فونز میں 8 میگا پکسل پیری اسکوپ اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی دیئے گئے ہیں جن کو میکرو شوٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یعنی مجموعی طور پر تینوں فونز میں بیک پر 3 کیمرے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرے ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ موجود ہیں۔

تینوں فونز میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 95 پراسیسر دیا گیا ہے۔

زیرو ایکس اور ایکس پرو میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ س لیس ہے جس کے یے میڈیا ٹیک کے انٹیلی جنٹ ڈسلے چپ سیٹ کی مدد لی گئی ہے۔

زیرو ایکس نیو میں 6.78 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ اس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

ایکس اور ایکس پرو میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق صفر سے 40 فیصد بیٹری 15 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔

تینوں میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایکس او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے۔

پرو ماڈل میں 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ باقی دوننوں فونز میں 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ تینوں میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے۔

ان فونز کے سب سے پہلے نائیجریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، مصر اور دیگر خطوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور ہر ملک میں قیمت مختلف ہوگی جن کی تفصیلات ابھی جاری نہیں ہوئی۔

مگر ہر جگہ یہ قیمت 300 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) کے اندر رہنے کا امکان ہے۔

نئے آئی فون میں پہلی بار ایک ٹی بی اسٹوریج دیئے جانے کا امکان

سام سنگ کا اپنے اسمارٹ فون صارفن کے لیے 'بڑا تحفہ'

سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی وائیڈ 5 اسمارٹ فون متعارف کرادیا