کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے افغانستان کی ٹیم کا اعلان، راشد خان کپتان کے عہدے سے سبکدوش

سلیکشن کمیٹی اور اے سی بی نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے اسکواڈ کے انتخاب میں میری رضامندی حاصل نہیں کی تھی، راشد خان

افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کرنے کے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں راشد خان نے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'سلیکشن کمیٹی اور اے سی بی نے ٹیم کے لیے میری رضامندی حاصل نہیں کی جس کا اعلان اے سی بی میڈیا نے کیا ہے'۔

اس پیش رفت کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ٹیم کی قیادت اب آل راؤنڈر محمد نبی کریں گے۔

راشد خان کو اے سی بی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے جاری کی گئی ٹیم میں کپتان نامزد کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اے سی بی کی ٹوئٹ کے 22 منٹ بعد پوسٹ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے بورڈ میں 'بہت زیادہ رکاوٹ' اور 'کرکٹ نہ کھیلنے والے عہدیداروں' کی مداخلت، جنہیں 'کھلاڑیوں اور انتخاب کے بارے میں کوئی معلومات نہیں' کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا اور اسی کو انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔

مزید پڑھیں: راشد خان تینوں فارمیٹ کیلئے افغانستان کے کپتان مقرر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کے اسکواڈ میں کئی ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے ماضی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

اس میں محمد شہزاد بھی شامل ہیں جو 2019 کے آخر میں ایک سال کے لیے معطل رہے تھے اور اگست 2020 سے کھیلنے کے لیے اہل ہوئے۔

اس کے علاوہ شاپور زدران اور دولت زدران کو بھی چنا گیا، شاہ پور زدران نے آخری مرتبہ مارچ 2020 میں افغانستان کے لیے ایک ٹی ٹوئنٹی، دولت نے ستمبر 2019 میں کھیلا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جاری کردہ اسکواڈ میں 18 کھلاڑی ہیں جن میں سے صرف دو کو ریزرو کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کو دھچکا، راشد خان کا وطن واپسی کا اعلان

آئی سی سی کے قواعد کے مطابق ہر ٹیم کو 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اسکواڈ کا نام سامنے لانا ہوتا ہے۔

اپریل 2021 میں آئی سی سی نے کووڈ 19 وبائی امراض کے ردعمل کے طور پر آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کے اسکواڈ کا حجم 23 سے بڑھا دیا تھا۔

راشد کے کپتانی سے مستعفی ہونے اور کھلاڑیوں کی تعداد 15 کی حد سے اوپر ہونے سے افغانستان کے اسکواڈ میں ممکنہ طور پر تبدیلیاں آئیں گی۔

افغانستان کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز مارچ 2021 میں زمبابوے کے خلاف تھی، اس دوران اصغر افغان نے ٹیم کی قیادت کی۔

اسکولوں کی بندش نے تعلیمی عمل کو بہت متاثر کیا ہے، یونیسف

رحیم اللہ یوسفزئی: ایسا صحافی جس نے خواہش کو کبھی خبر نہیں بنایا

آمنہ الیاس کی شارٹ فلم کی جھلک سامنے آگئی