سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا سوائپ اپ فیچر ریٹائر کرنے کا فیصلہ

30 اگست سے سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو باہری ویب سائٹ پر وزٹ کے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انسٹاگرام میں اسٹوریز کے ساتھ دیئے جانے لنک سوائپ اپ فیچر کو اب ریٹائر کیا جارہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین اسٹوری میں دیئے گئے لنک والی ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے۔

مگر 30 اگست سے سوائپ اپ لنک کی بجائے اب لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے تصدیق کی ہے کہ اب باہری ویب سائٹس پر لے جانے کے لیے ٹیب ایبل اسٹیکرز کو استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق سواپ اپ کو ریٹائر کیا جارہا ہے تاکہ اسٹوریز کے تجربے کو زیادہ بہتر اور صارفین کو زیادہ کریٹیو کنٹرول دیا جاسکے۔

کمپنی کی جانب سے جون میں لنک اسٹیکرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی اور اس وقت انسٹاگرام کے سابق پراڈکٹ ہیڈ نے وشال شاہ نے بتایا تھا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپام اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر نظر رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

دونوں فیچر میں بنیادی فرق یہ ہے کہ صارفین لنک اسٹیکرز پر ری ایکشن کا اظہار بھی کرسکیں جو سوائپ اپ اسٹوریز پر ممکن نہیں۔

انسٹاگرام کے مطابق اس وقت جو صارفین سوائپ اپ استعمال کررہے ہیں وہ ہی اسٹیکر آپشن کو بھی استعمال کرسکیں گے مگر تمام صارفین کو متعارف کرانے کے لیے اس کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔

کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے ہمیں زیادہ افراد تک اس فیچر کی رسائی کے حوالے سے درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کو شکست دینے کی حکمت عملی سامنے آگئی

انسٹاگرام ریلز ویڈیوز کا دورانیہ ایک منٹ تک بڑھا دیا گیا

انسٹاگرام میں نفرت انگیز پیغامات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف