سائنس و ٹیکنالوجی

سونی نے خاموشی سے ایک مڈرینج اسمارٹ فون پیش کردیا

فون میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

سونی نے خاموشی سے ایکسپیریا 10 III (تھری) اسمارٹ فون کا لائٹ ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

سونی ایکسپیریا 10 تھری لائٹ میں 6 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس مڈرینج فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپیریا 10 تھری لائٹ میں سنگل سم سپورٹ موجود ہے مگر ای سم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ ہیڈ فون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جس میں 12 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 8 میگا پکسل الٹر اوائیڈ کیمرے شامل ہیں۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا سیلفیز کے لیے دیا گیا ہے۔

اور ہاں سونی کے بیشتر فونز کی طرح یہ نیا فون بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے۔

جاپان سے باہر اس کی دستیابی کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

ایکسپیریا 10 تھری لائٹ کی قیمت 425 ڈالرز (لگ بھگ 70 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

موٹرولا کا نیا فلیگ شپ فون ایج (2021) پیش

سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس متعارف

90 ہرٹز ڈسپلے اور 50 میگا پکسل مین کیمرے سے لیس ریڈمی 10