سائنس و ٹیکنالوجی

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کے اولین فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف

یہ دنیا کے اولین آئی میکس ان ہانسڈ فونز ہیں جو لاگ فارمیٹ میں ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں اور ان سے فلموں کو بھی شوٹ کیا جاسکتا ہے۔

ہواوے سے گزشتہ سال کے آخر میں علیحدہ ہونے کے بعد آنر نے اپنے اولین فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

آنر میجک 3 ، آنر میجک 3 پرو اور آنر میجک 3 پرو پلس کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے۔

آنر میجک 3 اور آنر میجک 3 پرو فیچرز کے لحاظ سے کافی ملتے جلتے ہیں مگر کیمرا سیٹ اپ کے لحاظ سے مختلف ہیں۔

اس کے مقابلے میں آنر میجک 3 پرو پلس ان سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے۔

یہ دنیا کے اولین آئی میکس ان ہانسڈ فونز ہیں جو لاگ فارمیٹ میں ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں اور ان سے فلموں کو بھی شوٹ کیا جاسکتا ہے۔

آنر میجک 3 اور میجک 3 پرو

دونوں فونز میں 6.76 انچ کا خم ایجز والا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے۔

یہ پینلز 10-bit کلر آؤٹ پٹ سپورٹ فراہم کرتے ہیں اور ان میں کیپسول پنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک تھری ڈی ٹی او ایف ڈیپتھ سنسر کیمرا زیادہ محفوظ فیس ان لاک کے لیے دیا گیا ہے۔

دونوں فونز واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے تاہم میجک 3 پرو آئی پی 68 ریٹنگ کے ساتھ اس معاملے میں بہتر ہے جبکہ میجک 3 کی ریٹنگ آئی پی 54 ہے۔

دونوں فونز میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج ڈیوائسز کا حصہ ہے۔

دونوں فونز 4600 ایم اے ایچ بیٹریوں سے لیس ہیں جن کے ساتھ 66 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارچنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

دونوں میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5 سے کیا گیا ہے اور ہاں میجک 3 سیریز میں گوگل موبائل سروسز بھی موجود ہیں۔

جہاں تک بیک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو آنر میجک 3 میں 3 جبکہ میجک 3 پرو میں 4 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

میجک 3 کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 64 میگا پکسل مونوکروم اور 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

میجک 3 پرو کا مین کیمرا بھی 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 64 میگا پکسل مونوکروم اور 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں مگر پرو ماڈل میں 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 3.5 آپٹیکل زوم اور 100 ایکس ڈیجٹل زوم کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فونز سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جن کے 5 لاکھ ماڈلز پہلے ہی پری آرڈر میں فروخت بھی ہوچکے ہیں۔

آنر میجک 3 کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 899 یورو (ایک لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آنر میجک پرو کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 1099 یورو (2 لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

آنر میجک 3 پرو پلس

یہ اس سیریز کا سب سے طاقتور فون ہے جس میں بیک پر 4 کیمرے بہت بڑے سنسرز کے ساتھ ہیں اور ڈیزائن زیادہ پرکشش ہے، مگر اسکرین اور دیگر فیچرز اس سیریز کے فونز جیسے ہی ہیں۔

اس فون میں 6.65 انچ کا فلیکس او ایل ای ڈی ڈسپلے 89 ڈگری خم اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ اس اسکرین کا حصہ ہے اور دیگر 2 فونز کے مقابلے میں میجک 3 پرو پلس کے لیے نانو کرسٹل شیلڈ کا استعمال کیا گیا ہے جو 3 گنا زیادہ سخت ہے۔

اسکرین میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے اور اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک تھری ڈی ٹی او ایف ڈیپتھ سنسر کیمرا زیادہ محفوظ فیس ان لاک کے لیے دیا گیا ہے۔

آنر میجک 3 پرو پلس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرا 1/1.28 انچ سنسر سے لیس ہے اور فل پکسل اوکٹا پی ٹی آٹو فوکس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

دوسرا 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو دیگر میجک 3 فونز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جس میں 1/2 انچ سنسر اور ایف 2.4 آپرچر دیا گیا ہے۔

تیسرا 64 میگا پکسل مونوکروم اور چوتھا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس میں 3.5 ایک آپٹیکل زوم کی سہولت موجود ہے جبکہ پانچواں 8x8 ڈی ٹی او ایف سنسر ہے جو کلیئر پورٹریٹ شاٹس کے لیے دیا گیا۔

میجک 3 پرو پلس کی طرح یہ بھی آئی پی 64 گریڈڈ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس فون ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر دیا گیا ہے۔

4600 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

میجک 3 پرو پلس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5 سے کیا گیا ہے۔

12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے اس فون کی قیمت 1499 یورو (2 لاکھ 89 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور سب سے پہلے چین میں دستیاب ہوگا۔

سام سنگ کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے والا فون گلیکسی زی فولڈ 3

وہ منفرد اینڈرائیڈ فون جو موویز کی شوٹنگ بھی کرسکتا ہے

سام سنگ کا اب تک کا سب سے کم قیمت فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فلپ 3