سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اینڈرائیڈ اسمارٹ فون

اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم والے اس فون کو کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون قرار دے دیا۔

آج کل 6 انچ اسکرین سے زیادہ بڑے ڈسپلے والے فون اب عام ہوتے جارہے ہیں اور بہت کم ڈیوائسز میں مختلف وجوہات کے باعث چھوٹی اسکرین دی جاتی ہے۔

درحقیقت پرانے اینڈرائیڈ فونز یا آئی فونز کے علاوہ چھوٹے ڈسپلے سے لیس فونز مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

مگر اب ایک چینی کمپنی مونٹی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون منٹ متعارف کرایا ہے۔

اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم والے اس فون کو کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون قرار دیا ہے۔

یہ ڈوئل سم فون ہے جس میں ایم پی تھری پلیئر بھی موجود ہے۔

فون کے اندر کواڈ کور پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کا ڈسپلے 3.3 انچ کا ہے جبکہ 1250 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے جو کمپنی کے مطابق مکمل چارج ہونے پر 3 دن تک کام کرسکتی ہے۔

کسی کریڈٹ کارڈ جتنے اس فون کے فرنٹ پر 2 میگا پکسل اور بیک پر 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

اس فون کو فنڈنگ کے حصول کے لیے indiegogo مہم کا حصہ بنایا گیا ہے، جہاں اس کی قیمت فی الحال 100 ڈالرز رکھی گئی ہے تاہم نومبر میں فون کی دستیابی پر یہ قیمت 150 ڈالرز ہوجائے گی۔

دنیا کا پہلا 20 جی بی ریم والا اسمارٹ فون

شیاؤمی پہلی بار دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

شیاؤمی کا حقیقی معنوں میں بیزل لیس فلیگ شپ فون